پاکستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں: امریکہ

پاکستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں: امریکہ
 پاکستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں: امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ان حالات میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تشدد سے گریز کریں جبکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اندرونی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے بھی زور دیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر پر امن طریقے سے معاملات حل کریں اور ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔