مزنگ ،نامعلوم افراد کی شہری پر اندھا دھند فائرنگ،علاقہ میں خوف وہراس

مزنگ ،نامعلوم افراد کی شہری پر اندھا دھند فائرنگ،علاقہ میں خوف وہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کر ائم سیل) مزنگ کے علاقہ میں رات گئے نامعلوم دو افراد نے شہری پر اندھا دھند فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا ۔ پولیس نے شہری مہد حسن کی رپورٹ پر نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مزنگ کے علاقہ ٹمپل روڈ پر فلور مل کے قریب گزشتہ پیر اور منگل کی درمیانی رات موٹر سائیکل سوار نامعلوم دو افراد مہد حسن کے گھر کے مین گیٹ پر آئے انہوں نے گیٹ پر زور زور سے دستک دی ۔ با لائی منزل پر موجود مہد حسن نے بالکونی میں آ کر نیچے دیکھا تو نامعلوم دو افراد موجود تھے اس نے نامعلوم افراد سے پوچھا کہ وہ کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں ؟ ایک نوجوان نے کہاکہ انہیں مہد حسن سے ملنا ہے تو مہد حسن نے بتایا کہ وہی مہد حسن ہے ۔ یہ سنتے ہی نامعلوم نوجوان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی مہد حسن نے بالکونی کے ساتھ نیچے بیٹھ کر اپنی جان بچائی ۔ ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

مزید :

علاقائی -