ٹریفک کی روانی میں خلل اور غلط پارکنگ پر 12499 گاڑیوں کے خلاف کارروائی

ٹریفک کی روانی میں خلل اور غلط پارکنگ پر 12499 گاڑیوں کے خلاف کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار خصوصی)چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے اورغلط پارکنگ کرنے پر گذشتہ ماہ میں 12499 گاڑیوں کے خلاف کارروائی ، جبکہ 52 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ ایس پیز ٹریفک کی روانی کو ہر ممکن یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ رانگ پارکنگ کے باعث اکثر اوقات ٹریفک پرابلم کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولس نے گذشتہ ماہ میں 12499 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی اور 52 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے۔ سی ٹی او نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ شہریوں سے شائستہ رویہ اپنائیں،دورانِ ڈیوٹی شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کریں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں ۔ طیب حفیظ نے کہا کہ شہریوں کو چاہیئے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید :

علاقائی -