جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 6 افراد گرفتار

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 6 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار خصوصی) ائیر پورٹ امیگریشن کے افسران نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیااور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن چوہدری احمد کے مطابق 6 افراد نے دو ایجنٹوں کو 10 لاکھ دے کر جعلی دستاویزات بنوائیں،ابتدائی تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ دستاویزات سیالکوٹ، گوجوانوالہ،لاہور اور ملتان کے خضر حیات،محمد نواز، اشرف اور شکیل احمد وغیرہ نے تیار کیں ۔مختلف دستاویزات پر گرفتار افراد کینیڈا، برطانیہ اور ساﺅتھ افریقہ جانا چاہتے تھے۔دستاویزات چیک ہونے پر جعلی ثابت ہوئیںجس پر انہیں گرفتار کر کے ایجنٹ خضر حیات کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
جعلی دستاویزات

مزید :

صفحہ آخر -