مسلم لیگ لائرز فورم کاجی پی او چوک میں مظاہرہ ،وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی

مسلم لیگ لائرز فورم کاجی پی او چوک میں مظاہرہ ،وزیر اعظم سے اظہار یکجہتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے صدر نصیر احمد بھٹہ کی قیادت میں وکلا نے جی پی او چوک میں مظاہرہ کیا ،اورعمران خان ، طاہر القادری کے خلاف نعرے بازی کی ، میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے نصیر بھٹہ نے کہا کہ ریاست میں انتشار پھیلانے اور بغاوت کی صورتحال پیدا کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔ دھرنے کے خلاف ہائیکورٹ کے فل بنچ کے فیصلہ کی روشنی میں عدالت ازخود نوٹس لے سکتی ہے۔لائرز فورم کی طرف سے سول نافرمانی نا منظور، غیر قانونی مطالبات نا منظور اور وزیر اعظم محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے نعرے لگائے۔ وکلا نے کہا کہ بعض عناصر غیر ملکی ایجنڈے پر ملک کے اندر افراتفری اور انتشار پیدا کرکے جمہوریت کو کمزور کرناچاہتے ہیں۔ آئین ،پارلمینٹ اور آزاد عدلیہ کی موجودگی میں کسی بھی غیر آئینی اقدام کی بھر پور مزاحمت کریں گے۔غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف وکلاءبرادری مزاحمت کرے گی۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے سید ظفر عباس گیلانی،خواجہ محمود احمد ،سلمان بٹ،احسان الحق ،محمود گیلانی ،چودھری غضنفر علی سمیت دیگر عہدے داران موجود تھے۔
اظہار یکجہتی

مزید :

صفحہ آخر -