گورنر پنجاب مجیب الرحمان شامی کی رہائش گاہ پر گئے،ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

گورنر پنجاب مجیب الرحمان شامی کی رہائش گاہ پر گئے،ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر اور معروف تجزیہ نگار /سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کی رہائش گاہ پر گئے جہاں پر انہوں نے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ گورنر پنجاب نے دُعا کی اللہتعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ (آمین) اس موقع پر ایڈیٹر روز نامہ پاکستان عمر مجیب شامی ‘ فیصل شامی ‘ علی شامی ‘حفیظ اللہ نیازی‘ عرفان خان نایزی‘ ملک مشتاق‘ خالد پرویز‘ شاہ زیب اور وزیر جیل وحید چودھری بھی موجود تھے۔ بعد ازاں گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور سینئر صحافی رانا جواد کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ صبر اور استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ فرمائے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کے کوآرڈینیٹر اکمل حمید بھی موجود تھے۔(آمین)
گورنر تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -