فیصل آباد ، پولیس مقابلے میں 3اشتہاری ہلاک ،3ساتھی فرار

فیصل آباد ، پولیس مقابلے میں 3اشتہاری ہلاک ،3ساتھی فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                              فیصل آباد(بیورورپورٹ)ستیانہ کے نواحی چک 36گ ب میں 2تھانوں کی پولیس کے ساتھ مقابلے میں 3اشتہاری ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے 3ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہلاک ہونے والے ملزمان قتل‘ پولیس مقابلہ‘ اغوائ‘ ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے تفصیلات کے مطابق تھانہ روڈالہ روڈ کے نواحی چک 278گ ب میں قتل کے مقدمہ میں مدعی ذوالفقار کو محمد اسحاق وغیرہ نے ساتھیوں کے ساتھ فائرنگ کر کے قتل کر دیا جن کی گرفتاری کے لئے روڈالہ روڈ پولیس نے رات گئے چک 278گ ب میں چھاپہ مارا تو 6افراد موٹر سائیکلوں پر ستیانہ کی طرف فرار ہو گئے روڈالہ روڈ پولیس کی طرف سے اطلاع ملنے پر ستیانہ پولیس نے ناکہ بندی کر دی اور مختلف مقامات پر چھپ گئے چک 36گ ب میں دو موٹر سائیکل پر سوار چھ افراد کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے ملزمان پر فائرنگ شروع کر دی تقریبا آدھا گھنٹہ تک پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا اس دوران 3ملزمان شدید زخمی ہو گئے اور ان کے تین ساتھی فرار ہو گئے ملزمان شدید زخمی ہونے کے باعث طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئے ملزمان کی شناخت چک 278گ ب کے رہائشی محمد اسحاق عرف پپو جو مختلف تھانوں میں قتل‘ ڈکیتی اور چوری کے 8مقدمات میں نامزد ملزم تھا دوسرے کی شناخت چک 278گ ب کے ممتاز عرف بابو کے نام سے ہوئی جو پولیس مقابلہ‘ قتل کے مختلف مقدمات میں نامزد تھا تیسرا چک 92ر ب کا عبدالغفور جو قتل‘ اغوائ‘ ڈکیتی‘ ناجائز اسلحہ وغیرہ پچیس مقدمات میں نامزد ملزم تھا ستیانہ پولیس نے ہلاک اور فرار ہونے 6 والے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 149-148-427-186-353-324اور 13-20-65کا مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -