لاہور بار نے ممکنہ غیرآئینی اقدام پرآل پاکستان وکلا کنونشن طلب کر لیا

لاہور بار نے ممکنہ غیرآئینی اقدام پرآل پاکستان وکلا کنونشن طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی ) لاہورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے ملک میں کسی بھی ممکنہ غیرآئینی اقدام پرآل پاکستان وکلا کنونشن طلب کر لیا۔صدرہائی کورٹ بارشفقت محمود چوہان اوردیگرعہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے مگراحتجاج آئینی حدود میں ہونا چاہیے۔ عمران خان رکن قومی اسمبلی ہے انھوں نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھارکھا ہے لہذا اب سول نافرمانی اور ریڈ زون میں داخلے کا اعلان آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر پارلیمنٹ اور عدالتوں کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔ لاہور بارنے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں کسی بھی ممکنہ غیرآئینی اقدام کیخلاف درخواست دائر کر دی ہے۔
 کنونشن طلب

مزید :

صفحہ آخر -