ایم این اے ملک ریاض کا حق شہادت ختم کرنے کےخلاف دائردرخواست مسترد

ایم این اے ملک ریاض کا حق شہادت ختم کرنے کےخلاف دائردرخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کی طرف سے مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے ملک ریاض کا حق شہادت ختم کرنے کے خلاف دائردرخواست مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مسعود جہانگیر نے حلقہ این اے 118لاہورسے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ملک ریاض کی درخواست پر ایک روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا جو گزشتہ روز سنا دیا گیا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ جسٹس (ر) کاظم ملک پر مشتمل الیکشن ٹربیونل انکے خلاف تحریک انصاف کے حامد زمان کی طرف سے دائر انتخابی عذرداری کی سماعت کر رہا ہے، درخواست گزار نے ایک ماہ میں 185شہادتیں پیش کیں،جن پر ٹربیونل نے غور نہیں کیا اور مزید شہادتیں لینا بند کر دی ہیں، درخواست گزار کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے مخالف فریق سے ایک سال تک شہادتیں اکٹھی کیں اور ان پر کارروائی کی لیکن انہیں ایک ماہ سے زیادہ وقت نہیں دیا گیا اور ان کا حق شہادت ختم کر دیا گیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن ٹربیونل میں درخواست گزار ملک ریاض کا حق شہادت بحال کیا جائے، ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ہائیکورٹ ملتان کے دورکنی بنچ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن ٹربیونل کی کارروائی کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔
 ملک ریاض

مزید :

صفحہ آخر -