پسند کی شادی کا بھیانک انجام ساتھی سمیت 3 بچوں کا باپ سالے کے ہاتھوں قتل

پسند کی شادی کا بھیانک انجام ساتھی سمیت 3 بچوں کا باپ سالے کے ہاتھوں قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم سیل )گجر پو ر ہ کے علاقہ میں دوسری پسند کی شا د ی کا بھیا نک انجا م ، سا تھی سمیت3بچو ں کا با پ سا لے کے ہا تھو ں قتل جبکہ ایک شخص فائر نگ کی زد میں آ کر شد ید زخمی ہو گیا ، پو لیس نے نعشو ں کو پو سٹ ما ر ٹم کے لئے مردہ خا نہ میں بھجوا کر تفتیش کا آ غا زکردیا جبکہ زخمی سا تھی کو طبی امدا د کے لئے میو ہسپتا ل پہنچادیا گیا جہا ں اس کی حالت نا زک بتا ئی جا تی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق گجر پو ر ہ چائنہ سکیم کا رہائشی 28 سا لہ محمد ندیم مقامی علاقہ میںآ رے پر کا م کر تا تھا ۔ پو لیس کے مطا بق کچھ عرصہ قبل ند یم نے رزاق کی بہن ارم سے لو میرج کی تھی لیکن پنچا یت کے فیصلہ پر ار م کو طلاق دے دی جس پر ملزم رزاق نے دل میں رنجش رکھی ۔گزشتہ روز ملزم اپنے ساتھی شان عرف شانی اور تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ندیم کے آرے پر پہنچ گئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث ندیم اور بھگت پو ر ہ کا ر ہا ئشی 3بچو ں کا با پ عبدالرحمان اور د کان کا ما لک رانا اعجاز زخمی ہوگئے ۔تینوں کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال میں پہنچایاگیا جہاں پر ندیم اور عبدالرحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ رانا اعجاز کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دونوں لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے میں جمع کروادیا۔ ا یس ایچ او قمر عبا س کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ملزما ن کو گرفتار کیا جائے گا۔ 

مزید :

علاقائی -