وزیراعلیٰ شہبازشریف کا سکواش کے معروف کھلاڑی ہاشم خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا سکواش کے معروف کھلاڑی ہاشم خان کے انتقال پر اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سکواش کے معروف کھلاڑی ہاشم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہاشم خان نے سکواش کے میدان میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا اور وہ سکواش کے کھیل میں ایک لیجنڈکی حیثیت رکھتے تھے۔ ہاشم خان کی سکواش کے میدان میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -