وارڈر بھرتی نہ کرنے پر شہری کی درخواست پر آئی جی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے جواب طلب

وارڈر بھرتی نہ کرنے پر شہری کی درخواست پر آئی جی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ جیل خانہ جات میں بطور وارڈر بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست پرآئی جی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے جواب طلب کرلیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس محمدامیربھٹی نے محمدنصیر کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل سجاد قیصر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ درخواست گزار نے محکمے میں بطور جیل وارڈر بھرتی کیلئے درخواست دی، این ٹی ایس تحریری اورفزیکل ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد درخواست گزار کو کامیاب قرار دے کراس کا نام انٹرویو کی حتمی فہرست میں ڈال دیا گیا تاہم مقررہ تاریخ کو بغیر کسی وجہ کے درخواست گزار کو انٹرویو کئے بغیر ہی زبانی طور پرآگاہ کیا گیا کہ وہ ناکام ہوگیا ہے،ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے محکمہ جیل خانہ جات کے آئی جی اور ڈی آئی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -