ہائیڈل پاورکی پیداوار میں کمی ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

ہائیڈل پاورکی پیداوار میں کمی ،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال بڑھ گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ ہائیڈل پاورکی پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کی مجموعی پیداوار میں کمی ہوئی ۔ گزشتہ روز شہروں میں بارہ گھٹنے اور دیہی علاقوں میں چودہ سے سولہ گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ شام کو لوڈ بڑھنے پر سسٹم کو بچانے کے لئے درجنوں فیڈرز بند کر دیئے گئے ۔ ارسا کی جانب سے ڈیموں سے پانی کے اخراج میں کمی کی وجہ سے ہائیڈرل کی پیداوار میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 18210 میگا واٹ جبکہ پیداوار 12100 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 6110 میگا واٹ کا فرق رہا ۔
لوڈشیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -