بڑے پیمانے پر سٹہ بازی جاری ،مارکیٹ میں ڈالر کی قلت ہو گئی

بڑے پیمانے پر سٹہ بازی جاری ،مارکیٹ میں ڈالر کی قلت ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) ملک کی فاریکس مارکیٹ میں گزشتہ روز بھی ڈالر پر بڑے پیمانے پر سٹہ بازی جاری رہی موقع پرست بڑے بروکرز نے بڑے پیمانے پر ڈالر کی خریداری کی جس کے باعث مارکیٹ میں ڈالر کی قلت ہو گئی اور قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ۔ گزشتہ روز روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کا اضافہ ہوا ڈالر کی قیمت فروخت 100.15 روپے سے بڑھ کر 100.57 ہو گئی ۔ فاریکس مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق اگر ملک میں جاری سیاسی ہلچل و کشمکش فوری طور پر ختم نہ ہوئی تو ڈالر کی قیمت بڑھ کر ایک بار پھر 110 روپے تک پہنچ جانے کا امکان ہے ۔ اس توقع پر ہی بروکرز بڑے پیمانے پر ڈالر کو سٹاک کر رہے ہیں ۔
ڈالر

مزید :

صفحہ آخر -