پسنی ، دہشتگردوں کا سیکورٹی فورسزکے کیمپ پر حملہ،جوابی کارروائی سے حملہ اور فرار

پسنی ، دہشتگردوں کا سیکورٹی فورسزکے کیمپ پر حملہ،جوابی کارروائی سے حملہ اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پسنی(آئی این پی )پسنی میں دہشت گردوںنے سیکورٹی فورسزکے کیمپ پر حملہ کیا ،سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے حملہ اور فرار ہوگئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق گوادر کی تحصیل پسنی میں واقع سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے خودکار ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ چار راکٹ بھی فائر کیے، جو کیمپ کے احاطے میں گرے ،حملے میں کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی
پسنی

مزید :

صفحہ آخر -