ملالہ یوسفزئی کی بان کی مون سے ملاقات،تعلیم کے لیے کوششیں تیز کرنے پر تبادلہ خیال

ملالہ یوسفزئی کی بان کی مون سے ملاقات،تعلیم کے لیے کوششیں تیز کرنے پر تبادلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آئی این پی )عالمی امن ایورڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات۔ بان کی مون سے ملاقات میںملالہ یوسفزئی نے تعلیم کے لیے کوششیں تیز کرنے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ملینیم ڈیولپمنٹ گولز کے حوالے سے منعقدہ تقریب "عمل کے پانچ سودن" سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہمیں اپنی آواز کی طاقت پریقین رکھنا چاہیے۔اسی طرح تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوات میں دہشت گردی تھی ، لڑکیوں کو سکول جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔400 سے زیادہ سکولوں کوتباہ کردیاگیا تھا لیکن ہم نے میڈیا چینلز اورمختلف اخبارات کے ذریعے اپنے حق کیلئے آوازاٹھائی۔ سوات میں کیا ہورہاہے اورتبدیلی لے آئے۔ملالہ نے نوجوانوں کوپیغام دیا کہ وہ جومشکلات جھیل رہے ہیں اورجن مسائل کاشکارہیں انہیں بیان کریں تب ہی تبدیلی لاسکتے ہیں۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی خطاب کیا۔
 ملالہ یوسفزئی

مزید :

صفحہ آخر -