دماغ کو پرسکون رکھنے والا آلہ تےار،قیمت 300 ڈالر

دماغ کو پرسکون رکھنے والا آلہ تےار،قیمت 300 ڈالر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوٹاوا (نیوز ڈیسک) یہ تاثر عام پایا جاتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی بھرمار نے ہمارے لئے شدید ذہنی بے چینی بھی پیدا کردی ہے لیکن پہلی دفعہ ایک ایسا آلہ ایجاد کرلیا گیا ہے جس کا کام ہی ذہن کو پرسکون کرنا ہے۔ یہ آلہ Interaxon نامی کمپنی نے ایجاد کیا ہے جو کہ سر کے گرد پہننے والے ایک سادہ سے بینڈ (کڑے) کی طرح نظر آتاہے لیکن اس کی خصوصیات حیران کن ہیں۔ کمپنی کی سربراہ 35 سالہ ایریل گورٹن نے امریکی ٹی وی سی این این سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ آلہ دماغ کی برقی لہروں کو ریکارڈ کرکے آپ کے لیپ ٹاپ یا موبائل فون کی سکرین پر لہروں کی صورت میں دکھائے گا اور آپ ان لہروں پر اپنی توجہ مرکوز کرکے اپنے دماغ کو پرسکون کرسکیں گے۔ اس آلے میں الیکٹرواینسیفلو گرافی (EEG) کی تکنیک استعمال کی گئی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے یہ دماغ کی معمولی سے معمولی لہروں کو بھی ریکارڈ کرے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس آلے کے ذریعے آپ مختلف اشیاءکو کنٹرول بھی کرسکتے ہیں۔ اگر اس کی یہ خاصیت ابھی تجرباتی مراحل میں ہے لیکن اس کے ذریعے ہاتھ ہلائے بغیر اشیاءکو حرکت دینے اور روشنیوں کو کنٹرول کرنے کا مظاہرہ کیا جاچکا ہے۔ ایریل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ”میوز (muse)“ نامی اس آلے کو توجہ میں انتشار جیسے ذہنی مسائل کو حل کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی قیمت 300 ڈالر (تقریباً 30,000 پاکستانی روپے) ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -