باٹا پور درینہ دشمنی پر اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کرکے 6 بچوں کے باپ کو قتل کردیا

باٹا پور درینہ دشمنی پر اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کرکے 6 بچوں کے باپ کو قتل ...
 باٹا پور درینہ دشمنی پر اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کرکے 6 بچوں کے باپ کو قتل کردیا
کیپشن: abdul nasir

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ملک خیام رفیق)باٹا پور کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پراشتہاری ملزمان نے فائرنگ کرکے6بچوں کے باپ کو قتل کردیا ،واقعہ کی اطلاع پر پو لیس کی بھا ری نفری مو قع پر پہنچ گئی، لا ش قبضہ میں لے کر پوسٹ ما رٹم کے لئے مر دہ خانے میں جمع کر وادی جبکہ مقتول کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق با ٹا پورکے گا ؤں بھسین کے رہائشی عبدالناصر کی اپنے علاقے کے صفدر عرف پھڈا ،افضل اور با بر سے دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی۔ گزشتہ روز ملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عبدالناصر کے ڈیرے پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔فائرنگ سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، گاؤں کے رہائشیوں نے فوری پولیس کو کال کی مگر ایس ایچ او جاویدجٹ اور دیگر پولیس افسران ڈیڑھ گھنٹہ بعد جائے وقوعہ پر پہنچے جس پر علاقہ کے رہائشیوں نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کراکے عبدالواحد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔اہل علاقہ کے مطابق پولیس اگر وقت پر آجاتی تو ملزمان کو فوری گرفتار کیا جاسکتا تھا ۔مقتول کے بھا ئی اور والد نے روزنامہ’’ پا کستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملزمان نے 3سال قبل مقتول کے بیٹے کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا اور صلح کے لیے دبا ؤ ڈال رہے تھے لیکن نا صر کے نہ ماننے پر گز شتہ روز انہوں نے فا ئرنگ کر کے عبدالنا صر کو قتل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -