پارلیمنٹ پرلشکرکشی آئین پرلشکرکشی کے مترادف ہے،احسن اقبال

پارلیمنٹ پرلشکرکشی آئین پرلشکرکشی کے مترادف ہے،احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آ ن لائن ) وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مضبوط جمہوریت اور ریاستی ادارے ہیں، پاکستانی ادارے آئین اور قانون کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی، اشتعال انگیز بیانات سے اجتناب کیا جائے، اشتعال انگیز بیانات کے باعث حساس مقامات کا تحفظ ضروری ہے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر لشکر کشی آئین پر لشکرکشی کے مترادف ہے، عمران خان ریڈ زون میں داخلے کا اعلان واپس لیں، ریڈ زون میں دخل اندازی کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے، سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات کر رہی ہیں، ن لیگی کارکنوں کو صبر، برداشت اور تحمل کی تاکید کی ہے۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں اور احتجاج سے ملکی معیشت متاثر ہو رہی ہے، دوسرے ممالک نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کرنا بند کر دیئے ہیں، دھرنے اور احتجاج ملک کو ہیجان میں مبتلا کر رہے ہیں
احسن اقبال

 

مزید :

علاقائی -