، گذشتہ برس امدادی کارکنوں پر ریکارڈ حملے ہوئے،رپورٹ

، گذشتہ برس امدادی کارکنوں پر ریکارڈ حملے ہوئے،رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آن لائن) بین الاقوامی ہیومینٹیرین آو¿ٹ کمز گروپ نے کہا ہے کہ گذشتہ برس امدادی کارکنوں پر حملوں کے اعتبار سے بدترین رہا۔منگل کے روز سامنے آنے والے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس دنیا بھر میں امدادی کاموں میں مصروف 155 کارکنوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس فہرست میں افغانستان سب سے آگے رہا جہاں 81 امدادی کارکنان ہلاک ہوئے۔ بین الاقوامی ہیومینٹیرین آو¿ٹ کمز گروپ کے مطابق دنیا بھر میں امدادی کارکنوں پر حملوں کے واقعات میں 171 افراد شدید زحمی ہوئے جب کہ 134 کو اغوا کیا گیا۔ اس گروپ کے مطابق ان واقعات میں تین چوتھائی افغانستان، شام، جنوبی سوڈان، پاکستان اور سوڈان میں پیش آئے۔ اس گروپ کا کہنا ہے کہ 2012ءکے مقابلے میں گذشتہ برس ان حملوں میں 66 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔

مزید :

علاقائی -