،جاپان میں متاثرہ فوکو شیما صوبہ سے چاول کی برآمد بحال

،جاپان میں متاثرہ فوکو شیما صوبہ سے چاول کی برآمد بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(اے پی پی) جاپان میں فوکو شیما صوبہ سے چاول کی برآمد بحال ہوگئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے فوکوشیما صوبہ کے کسان فوکوشیما جوہری بجلی گھر کے حادثہ کے بعد پہلی بار300کلوگرام چاول سنگاپور بھیجنے والے ہیں۔ چاول کی اس کھیپ میں تابکار مواد کی موجودگی کے بارے میں معلوم کرنے کےلئے اس کو چیک کیا جائے گا۔ صوبہ فوکو شیما سے درآمد کئے جانے والے چاول سنگاپور میں دستیاب ہونگے۔ ماہرین کے مطابق فوکیو شیما حادثہ سے پہلے فوکوشیما صوبہ سے سالانہ تقریباً 100 ٹن چاول ہانگ کانگ، تائیوان اوردیگرممالک میں برآمد کئے جاتے تھے لیکن فوکو شیما حادثہ کے بعد سلامتی کے تقاضوں کی وجہ سے برآمد بند کی گئی تھی۔ بعد میں جاپان کی زرعی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن سنگاپور کے حکام کو فوکوشیما سے آنے والے چاول کے محفوظ ہونے کا یقین دلانے میں کامیاب ہوئی۔ واضح رہے کہ 2011ءمیں جاپان کے شمال مشرقی ساحل پر آنے والے زلزلے کی وجہ سے سونامی آئی تھی جس کے باعث فوکوشیما بجلی گھرکو1968ءمیں چرنوبل کے جوہری بجلی گھر کے حادثے کے بعد دوسرا بڑا جوہری حادثہ پیش آیا تھا۔

 

مزید :

علاقائی -