اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے تحریک عدم اعتماد سے فرق نہیں پڑے گا پرویز خٹک

اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے تحریک عدم اعتماد سے فرق نہیں پڑے گا پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                    اسلام آباد(اے این این)وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پختونخواہ اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے،تحریک عدم اعتماد سے فرق نہیںپڑے گا،مولانا فضل الرحمان کا ارمان دل میں ہی رہ جائے گا،عمران خان نے جب بھی حکم دیا اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں گے،نواز شریف کے پاس گھر جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے کوئی فرق نہیں پڑتا، خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہمیں ا کثریت حاصل ہے، فضل الرحمن کا ارمان دل میں رہ جائے گا،ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، اگر عمران خان نے کہا کہ مجھ سمیت استعفے دیدیںگے، وزیراعظم کے استعفے تک دھرنا جاری رکھیںگے، دھاندلی سے نواز شریف وزیراعظم بنے ہیں، نواز شریف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے صوبے میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی مولانا فضل الرحمن کے ایک دو حلقوں میں د ھاندلی ہوئی ،بلوچستان ،سندھ،فاٹا میں بھی دھاندلی ہوئی ہے،میرے صوبے کے حلقے کھولے جائیں اگر دھاندلی ثابت ہوجائے تو مستعفی ہوجاﺅںگا۔پہلے چار حلقوں کی بات کی ،اب پورے ملک کے حلقے کھلیںگے تو سب کے سامنے حساب کتاب آجائے گا،اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،دھاندلی سے وزیراعظم بننے والے سے بات نہیں ہوگی۔
پرویز خٹک

مزید :

علاقائی -