پاک فضائیہ کے طیاروں کی بمباری ،ہیلی کاپٹرسے گولے برسائے گئے ،48دہشت گرد ہلاک

پاک فضائیہ کے طیاروں کی بمباری ،ہیلی کاپٹرسے گولے برسائے گئے ،48دہشت گرد ہلاک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                     راولپنڈی ،میران شاہ ،خیبر ایجنسی (اے این این )آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور فضائی حملوں میں 48دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 12سے زائد ٹھکانے ،9گاڑیاں اور متعدد موٹرسائیکلیں تباہ کر دی گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ اور شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 18دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے پانچ جبکہ شمالی وزیرستان میں 7ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ شمالی وزیرستان میں کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹر گولہ باری سے 30دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کی 9گاڑیاں اور متعدد موٹرسائیکلیں بھی تباہ کردی گئیں۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

مزید :

صفحہ اول -