ٹیکس سیاسی جماعت یا شخصیت کو نہیں ریاست کو دیا جاتا ہے ،انجمن تاجران

ٹیکس سیاسی جماعت یا شخصیت کو نہیں ریاست کو دیا جاتا ہے ،انجمن تاجران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں کیونکہ ٹیکس کسی سیاسی جماعت وشخصیت کو نہیں بلکہ ریاست کو دیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر محمد اشرف بھٹی ،صدر انجمن تاجران لاہور میاں طارق فیروز ،سنئیر نائب صدر انجمن تاجران لاہور خلیل الرحمان عبیر ،جنرل سیکرٹری حاجی طاہر نوید ، فنانس سیکر ٹری نعیم بادشاہ ،کثیر تعداد میں مختلف مارکیٹوں کے صدوراور انجمن تاجران کے دیگر عہدیدران نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہم عمران خان کی آزادی مارچ کو پاکستان کی جمہوریت کے خلاف سازش تصورکرتے ہیں ۔موجودہ حالات میں ان کی سول نافرمانی کا فیصلہ پاکستانی کی معیشت کے خلاف ڈرون حملہ دکھائی دیتا ہے ۔عمران خان کی سول نافرمانی کی تحریک کو فوری واپس لینا چاہیے ۔صدر انجمن تاجران لاہور میاں طارق فیروزنے کہا کہ ہم محب وطن ہیں ہم حکومت پاکستان کو ٹیکسوں کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالیں گئے مگر حکومت کی طرف سے جنرل سیکز ٹیکس ،پراپرٹی ٹیکس اوروہیکل ٹیکس میں زبردست اضافے کو بھی مسترد کرتے ہیں ۔،سینئر نائب صدر انجمن تاجران لاہور خلیل الرحمان عبیر نے کہا کہ تاجر جنرل سیلز ٹیکس SRO 608،پراپرٹی ٹیکس میں 200فیصد اضافہ اورگاڑیوں کی رجسٹریشن ،ٹرانسفراور سالانہ ٹرکن میں اضافے کو مکمل مسترد کرتے ہیں ۔اگر حکومت نے تاجر برادری کے جائز مطالبات منظور نہ کیے اور تاجروں کے حقیقی نمایندگان کے ساتھ بیٹھ کر تمام معاملات حل نہ کیے تو ہم 15روز کے بعد تمام تاجر تنظیموں پر مشتمل APCبلائیں گے اور تاجروں کے مسائل حل کروانے کے لے لائحہ عمل بنائیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -