عمران خان اور نواز شریف دونوں سیاسی خودکشی کررہے ہیں، اپنے ساتھ ساتھ جمہوریت کو بھی لے ڈوبیں گے،بلاول بھٹو

عمران خان اور نواز شریف دونوں سیاسی خودکشی کررہے ہیں، اپنے ساتھ ساتھ جمہوریت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(اے این این) پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان اور نواز شریف دونوں سیاسی خودکشی کررہے ہیں وہ اپنے ساتھ ساتھ جمہوریت کو بھی لے ڈوبیں گے۔ گزشتہ شب اسلام آباد کی صورتحال پر ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دونوں انا اور ہٹ دھرمی کررہے ہیں اور اپنے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ اس موقع پر ملکی مفاد میں قربانی دی جائے اور انا پرستی کی سیاست نہ کی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -