چنیوٹ میں فائرنگ، ماں تین بیٹیوں سمیت جاں بحق

چنیوٹ میں فائرنگ، ماں تین بیٹیوں سمیت جاں بحق
چنیوٹ میں فائرنگ، ماں تین بیٹیوں سمیت جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھوانہ کے نواحی گاﺅں میں رشتہ کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اوراُس کی تین بیٹیاں جاں بحق ہوگئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 220کا فیاض اپنے ماموں کے گھر رشتے کا خواہش مند تھا لیکن ممانی کی طرف سے انکار اورتلخ کلامی کے بعد طیش میں آگیا، ملزم نے رات گئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر پر دھاوابول دیا اورفائرنگ کرکے ماں بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اُتاردیا ۔پولیس کے مطابق لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور ملزم فرارہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -