انتشاریوں کو شکست ہو گی ،مسلح افواج وزیراعظم کے پیچھے کھڑی ہیں: مریم نواز شریف

انتشاریوں کو شکست ہو گی ،مسلح افواج وزیراعظم کے پیچھے کھڑی ہیں: مریم نواز ...
انتشاریوں کو شکست ہو گی ،مسلح افواج وزیراعظم کے پیچھے کھڑی ہیں: مریم نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج منتخب وزیراعظم کے پیچھے کھڑی ہیں، انتشاریوں کو شکست ہو گئی، دھرنے کا ڈراپ سین ہو گیا لیکن عمران خان کی حقیقت سامنے آگئی۔ لانگ مارچ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنی وزیر اعظم کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ نواز شریف کو اتنا ہی مقام عطا کر رہا ہے اور ہم سب لوگ اس کے گواہ ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو تاکید کی کہ وہ خدا کے لئے عمران خان کی پاکستان مخالف تقاریر نشر کرنا بند کر دے۔ عمران خان اور چوہدری نثار کے ایک ہی سکول میں پڑھنے کے باوجود اس لئے فرق ہے کہ چوہدری نثار مسلم لیگ ن میں ہے اور عمران خان پا کستان تحریک انصاف کا سربراہ ہے۔

مزید :

اسلام آباد -