وزیراعظم نواز شریف کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ، بیان جعلی ہے:خواجہ سعدرفیق

وزیراعظم نواز شریف کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ، ...
وزیراعظم نواز شریف کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ، بیان جعلی ہے:خواجہ سعدرفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر وزیراعظم نواز شریف کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کا اعلان کردیاگیاتاہم بعدازاں وفاقی نے اپنے بیان میں بتایاکہ ٹوئیٹرپر اُن سے منسوب بیان جعلی ہے، وہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں رکھتے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں وفاقی وزیر نے لکھاکہ وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کرلیاہے اورآزادی مارچ کے روح رواں عمران خان کی طرف سے نازیبا زبان کے استعمال کے باوجود ملک کی خاطر وزیراعظم ان سے ملیں گے۔ میڈیا کے ذریعے اعلان سامنے آنے کے بعدخواجہ سعد رفیق کاکہناتھاکہ ٹوئیٹرپر اُن سے منسوب کیاجانے والا بیان درست نہیں ،مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر کسی بھی بیان سے اُن کا تعلق نہیں ۔ تجزیہ نگاروں کاخیال ہے کہ حکومت کی طرف سے مسئلے کو سلجھانے کے لیے بہت دیر کردی گئی ہے،اگر مارچ راستے میں ہوتے اور اس وقت وزیراعظم اعلان کردیتے تواِس کا ردعمل مختلف ہوتالیکن پھر بھی وزیراعظم کوممکنہ ملاقات میں واضح موقف اپنانا چاہیے ،اگروہ جاکر اب بھی یہی کہیں کہ وہ منتخب ہیں ، مستعفی نہیں ہوسکتے وغیرہ وغیرہ تو پھر ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

مزید :

قومی -Headlines -