ملکی سیاسی بحران نے ڈالر کو پر لگا دیئے

ملکی سیاسی بحران نے ڈالر کو پر لگا دیئے
ملکی سیاسی بحران نے ڈالر کو پر لگا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ستر پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 101 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری سیاسی بحران اور حکومت کو لاحق خطرات کا اثر کراچی سٹاک ایکسچینج پر پڑا جس کے باعث کاروبار میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے، اس بحرانی کیفیت نے ڈالر کی قیمت کو بھی پر لگا دیے ہیں اور ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ستر پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 101 روپے 10 پیسے کی قیمت کو پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب کے ایس ای 100 انڈیکس بھی 162 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 28 ہزار 494 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مزید :

بزنس -