تربیلا ڈیم بھر گیا، منگلا میں پانی انتہائی سطح سے 9فٹ نیچے رہ گیا

تربیلا ڈیم بھر گیا، منگلا میں پانی انتہائی سطح سے 9فٹ نیچے رہ گیا
تربیلا ڈیم بھر گیا، منگلا میں پانی انتہائی سطح سے 9فٹ نیچے رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تربیلا ڈیم میں پانی انتہائی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گیاہے جبکہ منگلا میں پانی انتہائی سطح سے 9فٹ نیچے ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 45 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 15ہزار600 کیوسک ہے،تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 64 لاکھ50ہزار ایکڑ ہوگیاہے ، ڈیم کے لیے ہر سال 20 اگست تک بھرنے کا ہدف مقرر ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1232اعشاریہ80فٹ ہے جو انتہائی لیول سے 9 فٹ کم ہے ، ڈیم میں پانی کی آمد 23ہزار683 اور اخراج 10 ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیاہے ،منگلا میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 66 لاکھ 70 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا ہے ، جبکہ دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 1 کروڑ 31لاکھ 20 ہزار ایکٹ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -