فوج نے مداخلت نہ کرنیکی یقین دہانی کر وادی ہے : پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط

فوج نے مداخلت نہ کرنیکی یقین دہانی کر وادی ہے : پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط
فوج نے مداخلت نہ کرنیکی یقین دہانی کر وادی ہے : پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ فوج نے مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کر وا دی ہے، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے،خارجہ پالیسی کا مقصد امن کا فروغ ہے ۔بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہنئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ نائن الیون کی بعد کی صورتحال کے باعث پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا،افغانستان میں قیام امن کے بغیر خطے میں امن نہیں ہو سکتا ہے۔دہشت گردی کے باعث پاکستان کو 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن ہو رہا ہے،پاکستان اور بھارت کو مل کر خطے میں امن کے لیے کام کرنا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تصادم کی بجائے امن کو فروغ دیں، پاکستان نہیں چاہتا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کا عمل رکے۔پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تاریخی کام انجام دے رہی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -