رحیم یار خان: پولیس مقابلے میں دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک

رحیم یار خان: پولیس مقابلے میں دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک
رحیم یار خان: پولیس مقابلے میں دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(مانیٹرنگ ڈیسک )رحیم یار خان میں ہونے والے ایک پولیس مقابلے کے دوران دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آدم صحابہ کے علاقے کے قریب ریلوے ٹریک پر پولیس کو کچھ مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جیسے ہی پولیس وہاں پہنچی تو مشتبہ دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ یہ دہشت گرد ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے تاہم وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔

مزید :

رحیم یارخان -