چنیوٹ : رشتے کے تنازعے نوجوان نے ممانی اور 3 کزنز قتل کردیں

چنیوٹ : رشتے کے تنازعے نوجوان نے ممانی اور 3 کزنز قتل کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک ) نواحی علاقے نصرانہ میں نوجوان نے رشتے کے تنازعے پر ممانی اور 3 کزنز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چینیوٹ کے نواحی علاقے نصرانہ میں ثنا اللہ نامی نوجوان اپنی ماموں زاد سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم رشتہ بھیجنے پر اسے انکار کردیا گیا جس پر ملزم مشتعل ہوگیا اور اس نے ماموں کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ثنا اللہ کی ممانی اور اس کی تین بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل اور اقدام کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

چنیوٹ -