کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فرنٹیئر کور (ایف سی)نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور (ایف سی) نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے نواحی علاقے نیو کہان مری میں سرچ آپریشن کے دوران ایک خالی پلاٹ میں چھپائی گئی جدید خودکار بندوقیں، 4راکٹ لانچر،120 مارٹرگولے، 86 بارودی سرنگیں ، 58 دستی بم، جدید رائفلیں اور 80 کلوگرام دھماکا خیزمواد برآمد کرلیا ہے جنہیں بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیے جانے کا امکان تھا۔دوسری جانب فرنٹیئر کور (ایف سی)نے دالبندین کی فیصل کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ، سیٹیلائٹ فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔

مزید :

کوئٹہ -