داعش نے جاپانی شہری کے اغوا کی ذمہ داری قبول کرلی

داعش نے جاپانی شہری کے اغوا کی ذمہ داری قبول کرلی
داعش نے جاپانی شہری کے اغوا کی ذمہ داری قبول کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق،لندن (ویب ڈیسک) داعش نے یوٹیوب پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں شام میں لاپتہ ہونے والے جاپانی باشندے کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جاپانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں لڑنے والے داعش کے جنگجوﺅں کی جانب سے شمالی شام سے اغوا کئے جانے والے جاپانی شہری کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔ یوٹیوب پر جاری ویڈیو پیغام میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی شرٹ پہنے ہوئے ایک شخص زمین پر لیٹا ہوا ہے اور کچھ نامعلوم جنگجو اس سے سوالات کررہے ہیں۔