انقلاب مارچ کے شرکاءکی وزیراعظم ہاﺅس کی طرف بڑھنے کی کوشش

انقلاب مارچ کے شرکاءکی وزیراعظم ہاﺅس کی طرف بڑھنے کی کوشش
انقلاب مارچ کے شرکاءکی وزیراعظم ہاﺅس کی طرف بڑھنے کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے قومی اسمبلی سے نکل کر وزیراعظم ہاﺅس پہنچنے کے بعد عوامی تحریک کے کارکنان نے وزیراعظم ہاﺅس کی طرف بڑھنا شروع کیالیکن سیکیورٹی فورسز نے روک لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق انقلاب مارچ کے شرکاءقومی اسمبلی کے بعد وزیراعظم ہاﺅس کی طرف بڑھ رہے تھے لیکن کامیاب نہیں ہوسکے ، سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین آمنے سامنے ہیں ، مظاہرین کی طرف سے پولیس کو پیچھے ہٹنے کی ہدایات کے باوجود پہلی مرتبہ پولیس نے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیاجبکہ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق عوامی تحریک کے کارکن پاک سیکریٹریٹ چوک میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے اُنہیں پیچھے دھکیل دیا۔

مزید :

اسلام آباد -