چیف الیکشن کمشنر پی سی بی جسٹس ریٹائرڈ ثائر علی مستعفی

چیف الیکشن کمشنر پی سی بی جسٹس ریٹائرڈ ثائر علی مستعفی
چیف الیکشن کمشنر پی سی بی جسٹس ریٹائرڈ ثائر علی مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) جسٹس ریٹائر ثائر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استفعی دے دیا ہے ۔ کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائر ثائر علی نے استعفیٰ وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دیا ہے، انکا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ کے انتخابات کرانے آئے تھے اور بطور چیف الیکشن کمشنر مزید بورڈ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔واضح رہے کہ جسٹس ریٹائر ثائر علی کو تین ہفتے پہلے وزیراعظم نے پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر اور قائم مقام چیئرمین مقرر کیا تھا اور انہیں ایک ماہ میں انتخابات کرانے کا ٹاسک دیا گیا تھا لیکن جسٹس ریٹائر ثائر علی نے تین ہفتوں میں انتخابات کرا دیئے جس کے بعد شہریار خان پی سی بی کے نومنتخب چیئرمین ہیں لیکن بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ جسٹس ریٹائر ثائر علی چیف الیکشن کمشنر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

مزید :

کھیل -