شاہ محمود قریشی کے گھرپرن لیگی کارکنوں کا ڈنڈوں سے حملہ

شاہ محمود قریشی کے گھرپرن لیگی کارکنوں کا ڈنڈوں سے حملہ
 شاہ محمود قریشی کے گھرپرن لیگی کارکنوں کا ڈنڈوں سے حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی کے گھرپرن لیگ کے کارکنوں نے ڈنڈوں سے حملہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو پہلے ہی ن لیگ کے کارکنوں کے اکٹھے ہونے کی اطلاع مل چکی تھی اور حملہ آوروں کی بڑی تعداد کی موجودگی کے با وجود پولیس نے صورت حال کو بے قابو ہونے سے بچالیا جس کے بعد قومی اسمبلی کے ممبر اور سابق وزیر خارجہ کے گھر پر موجود پولیس گارڈز کی مدد کےلئے مزید پولیس نفری طلب کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی جانب سے ان کے گھر پر حملے کا الزام مسلم لیگ ن ملتان کے ضلعی صدر بلال بٹ عرف بلو بٹ پر عائد کرتے ہوئے حکومت سے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کارکنوں نے مشتعل ہو کر حملہ کیا تاہم بلال بٹ پر الزام عائد کرنا غلط ہے، انہوں نے حکومتی کاروئی کی بھی یقین دہانی کروائی۔

مزید :

ملتان -