سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا: عمران خان

سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا: عمران خان
سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ بات چیت پر تیار ہیں تاہم ہمارا سب سے پہلا مطالبہ وزیر اعظم نواز شریف کا استعفیٰ ہے،ان کے استعفے کے بعد ہر معاملے پر مذاکرات کرلیں گے۔موجودہ صورت حال میں موجودہ اسمبلیوں کی بقاءپر بھی بات کی جاسکتی ہے تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان جو کہ پاکستان کا سپریم ادارہ ہے ہمیں معاملات کے حل کی یقین دہانی کروائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر اعتماد ہے اور اس کافیصلہ قبول ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران میں سے دونوں کو ہی گھر جانا ہو گا کیونکہ یہ دونوں ایک ہی ہیں اور دھاندلی میں ملوث ہیں۔ اس کے بعد دھاندلی کی تحقیقات ہونا سب سے ضروری ہے تاکہ پاکستان کے عوام کو ان کا اصلی حق واپس مل سکے۔ عمران خان نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو تو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -