تحریک انصاف کے کراچی اور لاہور میں بھی دھرنے جاری،بڑی سکرینوں کا انتظام

تحریک انصاف کے کراچی اور لاہور میں بھی دھرنے جاری،بڑی سکرینوں کا انتظام
 تحریک انصاف کے کراچی اور لاہور میں بھی دھرنے جاری،بڑی سکرینوں کا انتظام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جہاں ایک جانب پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کا دھرنا پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے جاری ہے تو دوسری جانب تحریک انصاف کے کئی جیالے کراچی اور لاہور میں بھی دھرنے دئیے بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تین تلوار کے مقام پر تحریک انصاف کی جانب سے دھرنا دیا گیا ہے جہاں سیٹلائیٹ ٹیلی وژن پر اسلام آباد میں جاری دھرنے کو لائیو دکھانے کے لئے بڑی بڑی سکرینوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔دوسری جانب لاہور میں بھی لالک جان چوک میں کچھ ایسے ہی انتظامات کئے گئے اور ایسے جیالے جو اپنے قائد کی پکار پر اسلام آباد تو نہیں گئے مگر اب ان کا دل گھروں میں بھی نہیں لگ رہا لہذا وہ اسلام آباد میں جاری دھرنے کو براہ راست دیکھنے کے لئے ان مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔ موقع پر موجود کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ بھی ان کے لیڈر عمران خان کے ساتھ ان کی والہانہ محبت کا اظہار ہی ہے کہ جو افراد اپنی ذاتی مجبوریوں کی وجہ سے اسلام آباد نہیں پہنچ پائے وہ اظہار یکجہتی کے لئے گھروں سے باہر نکلے ہیں ۔

مزید :

کراچی -