انقلاب مارچ کے شرکاءکا کھانا پینا روک دیا، کیا ایسے مذاکرات ہوتے ہیں؟: طاہر القادری

انقلاب مارچ کے شرکاءکا کھانا پینا روک دیا، کیا ایسے مذاکرات ہوتے ہیں؟: طاہر ...
انقلاب مارچ کے شرکاءکا کھانا پینا روک دیا، کیا ایسے مذاکرات ہوتے ہیں؟: طاہر القادری
کیپشن: Tahir ul Qadri

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب مارچ کے شرکاءکیلئے کھانا اور پانی روک دیا گیا، کیا مذاکرات ایسے ہتے ہیں؟۔ انقلاب مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کنٹینر ہٹا دیئے جائیں گے لیکن ہٹانے کے بجائے حکومت کی جانب سے مزید کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں اور شرکاءکیلئے کھانے اور پینے کا سامان بھی روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ میں شریک وہ لوگ ہیں جو یکم اگست سے ماڈل ٹاﺅن میں محصور تھے، یہ نظام جھوٹ اور دھوکہ ہی کے ساتھ چل رہا ہے، آئین میں کوئی ترمیم پاکستان کے غریبوں کیلئے نہیں کی گئی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -