سراج الحق کی عمران خان سے کنٹینر میں ملاقات

سراج الحق کی عمران خان سے کنٹینر میں ملاقات
سراج الحق کی عمران خان سے کنٹینر میں ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی عمران خان سے ملاقات ان کے کنٹینر میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد سراج الحق نے کہا کہ بالاآخر مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے اور یہ بہت بڑی پیش رفت ہے۔ ملک کو کئی دنوں سے بحران کا سامنا ہے تاہم وہ تحریک انصاف کے پر امن احتجاج کو سراہتے ہیں اور چاہتے ہیں معاملات کا حل جلد سے جلد نکل آئے ۔ جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ بھی سراج الحق کے ہمراہ ملاقات میں موجود تھے۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور کسی بھی وقت مذاکرات کا آغاز ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سراج الحق اس سے پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مصالحتی کوششوں میں مصروف رہے ہیں.

مزید :

قومی -اہم خبریں -