ماﺅتھ واش گھر پر بنائیں

ماﺅتھ واش گھر پر بنائیں
ماﺅتھ واش گھر پر بنائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوزڈیسک) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ منہ کے حفظان صحت کے لئے روزانہ ٹوتھ برش کرنے کے بجائے ماﺅتھ واش سے غرارے کرنا زیادہ بہتر ہے۔ ماﺅتھ واش کے استعمال سے منہ میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کا قلع قمع ہو جاتا ہے۔ لیکن قباحت یہ ہے کہ بازار میں ملنے والے ماﺅتھ واش مہنگے ہونے کے باعث ہر فرد کی قوت خرید میں نہیں، تو یہاں ہم آپ کو گھر پر ہی ماﺅتھ واش بنانے کا ٹوٹکا بتائے دیتے ہیں، جو نہ صرف انتہائی آسان، سستا بلکہ بہت زیادہ موثر بھی ہے۔
گھر پر ماﺅتھ واش بنانے کے لئے آپ کو آدھی مٹھی اجوائن اور ایک چوتھائی گیلن پانی کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے ایک برتن میں میں پانی ڈال کر اسے ابال لیں اور پھر اس میں پسی ہوئی اجوائن ڈال دیں۔ اس کے بعد پانی کو مزید 5 منٹ ابالنے کے بعد ٹھنڈا کر لیں اور روزانہ کھانے کے بعد اس سے غرارے کریں۔ واضح رہے کہ اجوائن کے پتے سانسوں میں تازگی لانے اور منہ میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کے خاتمے کا بہترین علاج ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -