افغانستان ‘سیکورٹی فورسز کا200 طالبان کو ہلاک کر نے کا دعویٰ

افغانستان ‘سیکورٹی فورسز کا200 طالبان کو ہلاک کر نے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (این این آئی)شمالی افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 200کے قریب طالبان کو ہلاک کر نے کا دعویٰ کیاہے جبکہ صوبہ سرائے پل میں نامعلوم افراد نے 4ججوں کواغواء کرلیا ۔ افغان میڈیا کے مطابق حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ صوبہ فاریاب میں طالبان کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں اوراب تک 200کے قریب طالبان ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں ٗ 200کے قریب طالبان نے ہتھیارڈال دئیے۔حکومتی ذرائع کے مطابق اول نائب صدررشید دوستم اس مہم کی قیادت کررہے ہیں اورسرکاری فورسز نے خواجہ کنتی کے پہاڑی سلسلے پردوبارہ قبضہ کرلیا قندہار میں مقامی اٹارنی جنرل اورپولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں اٹارنی جنرل اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ادھر صوبہ سرائے پل میں نامعلوم افراد نے 4ججوں کواغواء کرلیا جن میں اپیلیٹ کورٹ کے جج بھی شامل ہیں۔مقامی حکام کے مطابق ان ججوں کو صوبہ جوزجان کے شہر شبرغان کے قریب اغواء کیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -