امریکی گلوکار اسٹیو ونڈر کا مختلف ریاستوں میں کنسرٹس کرنے کا اعلان
نیویارک( نیٹ نیوز) امریکی گلوکار اسٹیو ونڈر کی واشنگٹن میں سرپرائز پرفارمنس نے مداحوں کے دل موہ لئے، لوگوں کی بڑی تعداد اسٹیو ونڈر کے گانوں پر جھومتی رہی۔واشنگٹن میں لیجنڈری گلوکار اسٹیو ونڈر پہنچے اپنے مداحوں کے درمیان اور مشہور گانوں پر پرفارم کر کے سماں باندھ دیا۔پینسٹھ سالہ گلوگار نے اپنے کریئرمیں متعدد ہٹ سانگ دئے ہیں ،اسٹیو ونڈر نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں کنسرٹس کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
