مے ویدر اور مینی پکاؤ کے مقابلے پر رقم کی واپسی کا دعویٰ دائر
کیلی فورنیا( نیٹ نیوز) دنیا کے نامور باکسر مے ویدر اور مینی پکاؤ کے مابین لاس ویگاس میں ہونے والی مہنگی ترین لڑائی پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ لڑائی فراڈ پر مبنی تھی۔ امریکہ کے شہر کیلی فورنیا میں ایک مدعی نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ باکسنگ کی یہ لڑائی فراڈ تھی اس لئے شائقین کے پیسے انہیں واپس کئیے جائیں۔ کیس عدالت میں آنے کی صورت میں اس کی سماعت گیری کلوزنر نامی جج کریں گے جو پہلے ہی سونی فلم سٹوڈیوز کے کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ باکسنگ میچ پر لگائے گئے ان الزامات میں اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ میچ سے ایک رات قبل مینی پکاؤ مقابلے کی تیاری کرنے کے دوران اپنا کندھا زخمی کر بیٹھے تھے۔ واضح رہے کہ اس مقابلے کو ٹی وی پر دکھانے کے لئے شائقین نے چینلز کو 100 ڈالر کی فیس ادا کی تھی اور ایک اندازے کے مطابق 4.4 ملین افراد نے یہ فیس ادا کرکے یہ مقابلہ دیکھا تھا۔
