قومی ٹیم میں ایشیا کی چار بہترین ٹیموں میں شامل ہونے کی صلاحیت ہے، چوہدری یعقوب
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان والی بال فیڈریشن (پی وی ایف) کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں ایشیا کی چار بہترین ٹیموں میں شامل ہونے کی صلاحیت موجود ہے لیکن ہدف کے حصول کیلئے اسے تجربہ کار غیرملکی کوچ کی نگرانی میں تربیت کی ضرورت ہے، ایشین چیمپئن شپ میں شرکت سے خامیوں کا اندازہ ہوا ہے، امید ہے کہ کھلاڑی مستقبل میں غلطیاں نہیں دوہرائیں گے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں والی بال کے ٹیلنٹ میں کمی نہیں، کھلاڑیوں کو جدید طرز کی تیاری فراہم کرنے کیلئے ہمیں ماہر اور تجربہ کار غیرملکی کوچ کی ضرورت ہے۔
