سری لنکا اور جنوبی افریقہ ایمرجنگ پلیئرز کے درمیان آج میچ کھیلا جائیگا
دمبولا ( نیٹ نیوز) سری لنکا اور جنوبی افریقہ ایمرجنگ پلیئرز کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی چار روزہ میچز کی سیریز جنوبی افریقہ ایمرجنگ پلیئرز نے 1-0 سے اپنے نام کی تھی۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے 22 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 24 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز دمبولا کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔
