اختر عباس خواجہ پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

اختر عباس خواجہ پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر) اختر عباس خواجہ اور بادشاہ گل کو متفقہ طور پر پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، گذشتہ روز پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے میڈیا سنٹر میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے 50 ریفریز نے شرکت کی، الیکشن کنوینئر چوہدری محمد رمضان گھمن کے مطابق پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل نے اختر عباس خواجہ اور بادشاہ گل کو متفقہ طور پر پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کا بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا ہے۔