الائیڈ بینک کے ہیڈ آفس میں یوم آ زادی کی تقریبات
لاہور (پ ر)الائیڈ بینک کے ہیڈ آفس میں 14اگست 2015کو یوم آزادی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ سینئر مینیجمنٹ کے ممبران ، ، سی ای او طارق محمود ،سی او او طاہر حسن قریشی ، گروپ چیفس اور بڑی تعداد میں ہیڈ آفس کے ملازمین پرچم کشائی کی تقریب میں شامل تھے ۔ ہیڈ آ فس کے علاوہ ،ایسی ہی تقریبات ملک بھر میں تمام گروپ آفسز میں منعقد ہوئیں ۔
اس موقع پر سی ای او جناب طارق محمود نے بینک کہ اس عزم کو دہرایا کہ بینک وطن عزیز کے مستقبل اور تعمیر و ترقی کے لئے سرمایہ کاری کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا ،’’ آج ہم سب عہد کرتے ہیں کہ ہم نوجوانوں اور خواتین کو خود مختار بنا کر ،بینکاری کی سہولیات عام کر کے ، صحت اور تعلیم میں حصہ ڈال کر اور اپنے وطن کی معشیت کو مضبوط بنا کر پاکستان کو دنیا بھر کے عظیم ممالک میں سے ایک بنائیں گے ‘‘
